مہنگائی نے تاجروں کو فائدہ پہنچایا ، حماد اظہر

مہنگائی نے تاجروں کو فائدہ پہنچایا ، حماد اظہر

لاہور( نیا ٹائم ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی نئی منطق ، کہتے ہیں پاکستان میں مہنگائی عالمی منڈی میں مہنگائی کے بعد بڑھی ۔ ان کا کہنا ہے کہ  ملک میں بڑھتی مہنگائی نے تاجروں کو فائدہ پہنچایا ۔

وزیر بلدیات پنجاب  میاں محمود الرشید کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پہلا مرحلہ تنظیم سازی کا ہے ۔ تحریک انصاف کی تنظیم سازی شروع کر دی گئی ہے ۔ پارٹی سے وابستگی اور پارٹی انتخاب جیتنے کے معیار پر کی جائے گی جس سے جماعت مزید مضبوط ہو گی ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیں گے ۔

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی اور گیس کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ، پچھلی حکومتوں نے 60 فیصد بجلی گھر ایندھن پر کئے تھے ۔ آنے والے وقت میں بجلی پانی سے پیدا کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس ، بجلی اور دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ نئے گرڈ سٹیشن بنائے جا رہے ہیں ، نئی تاروں کا جال بھی بچھایا جا رہا ہے ۔

حماد اظہر نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں نیا سیوریج سسٹم اور پانی کے پائپوں کا جال بچھا رہے ہیں ۔ پہلی بار لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا مہنگائی سے شہروں کے اندر تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اپوزیشن کے بجائے مہنگائی سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چار مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، قرضوں کی واپسی اور کورونا سمیت چار بڑے مسائل کا سامنا تھا ۔ ہم اربن مڈل کلاس کیلئے مزید سکیمیں متعارف کروا رہے ہیں ۔ احساس پروگرام کے ذریعے مہنگائی پر قابو پا رہے ہیں ۔

 

افغانستان میں ناکامی کے بعد را پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے ، شیخ رشید