امریکا نے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ یوکرین بھجوا دی

امریکا نے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ یوکرین بھجوا دی

کیف ( نیا ٹائم ویب دیسک ) روس کے خلاف ممکنہ جنگ اور یوکرین کی حفاظت کیلئے امریکی ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ملک کے دارالحکومت پہنچا دی گئی ۔

امریکا نے روسی خطرے سے نمٹنے کے 90 ٹن مہلک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ یورکین کے دارالحکومت کیف پہنچا دی ہے ۔

روس اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد روس کے ساتھ یوکرین کا تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے جس کے بعد خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ یوکرین کی سرحدوں پر نیٹو کی فوجی تنصیبات بھی کی جا رہی ہیں دوسری جانب روسی فوج نے بھی اپنی صف بندی شروع کر دی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی طرف سے یوکرین کو دی جانے والی مہلک ہتھیاروں کی پہلی کھیپ ہے جس میں فرنٹ لائن ڈیفنس کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی شامل ہے ۔

کیف میں موجود امریکی سفارتخانے نے بھی اسلحے کی کھیپ دارالحکومت پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو دی جانے والی کھیپ ملکی خود مختاری اور دفاع کیلئے ہے کیونکہ امریکا اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل روس کئی بار یقین دہانی کروا چکا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم روس اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 200 ملین ڈالرز سکیورٹی امداد کا پیکیج بھی منظور کیا تھا ۔

 

حزب اللہ کے خلاف امریکا نے پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا