سابق ملائشین وزیر اعظم دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

سابق ملائشین وزیر اعظم دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

کوالالمپور ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترقی یافتہ ملائشیا کے بانی مہاتیر محمد کو امراض قلب یونٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہاہے ۔

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مرینا مہاتیر نے کہا ہے کہ ان کے والد کی حالت بہتر ہے اور علاج کے بعد ان کی صحت روز بروز بہتر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ۔

واضح رہے 96 سالہ ملائیشیا کے مہاتیر محمد کاگزشتہ سال جنوری کے اوائل میں الیکٹو میڈیکل پروسیجر کروایا گیا تھا ۔  دو مرتبہ ملک کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے والے مہاتیر محمد کو پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 ء جبکہ دوسرا 2007 ء میں ہوا تھا لیکن وہ ان میجر سرجریز کے باوجود سیاست میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ۔

انہوں نے ملائیشیا میں پہلی بار 1981 ء میں اقتدار سنبھالا تھا جو 22 سال تک برقرار رہا اور 2003 ء میں ان کی ریٹائر ہوئے ۔ وہ ملک کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنے ۔ 2016 ء میں وہ دوبارہ سیاست کے میدان میں اترے اور انہوں نے اپنی جماعت بنا کر ہم خیلا جماعتوں سے ملک کر کامیابی حاصل کی اور دوبارہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ، تاہم پارٹی کے اندرونی خلفشار کے بعد انہوں نے فروری 2020 ء میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

 

طالبان یورپی سرزمین پر مذاکرات سے پرامید