
مری میں 6 انچ تک برف پڑ چکی ، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری
مری( نیا ٹائم ) مری میں ایک بار پھر برفباری کا سپیل جاری ہے ۔ گزشتہ گھنٹے کے دوران مری میں 6 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے ۔ جس کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ مری کا سفر کرنے والے محتاط رہیں ۔ برفباری کے دوران سفر کرتے ہوئے پھسلن سے بچنے کیلئے گاڑیوں کے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھنے کے ساتھ ساتھ چین ٹائرز پر چین استعمال کیا جائے ۔
ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے نئے سلسلہ کے دوران محکمہ موسمیات اور ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے اعداد وشمار کے24 مطابق اس وقت مری میں 1355 گاڑیاں موجود ہیں جبکہ 8000 گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اور کل مری سمیت گلیات ، ناران ، کاغان اور ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبک شدید برفباری سے سڑکیں بھی بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں مزیداضافہ
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ