طالبان یورپی سرزمین پر مذاکرات سے پرامید

طالبان یورپی سرزمین پر مذاکرات سے پرامید

کابل ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) افغان  طالب کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد یورپی سرزمین پر طالبان کے پہلے باضابطہ مذاکرات کی کامیابی سے پر امید ہیں ۔

ترجمان طالبان اوسلو میں متوقع مذاکرات  سے پر امید ہیں کہ یورپی سرزمین پر طالبان کی پہلی باضابطہ بات چیت نیٹو فورسز کے خلاف دو دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کی فضا کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہو گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں " امارت اسلامیہ مغربی ممالک کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے بعد ہم یورپ سمیت تمام ممالک کے ساتھ سفارتکاری  کے ذریعے تعقات مضبوط کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔ "

انہوں نے مزید کہا طالبان افغانستان میں جنگ کی فضا کو پر امن ماحول میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ طالبان اور مغربی حکام اوسلو میں مذاکرات کریں گے جس میں انسانی حقوق ، امداد کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جائے گی ۔

طالبان وفد دورے کے دوران سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افغانوں سے بھی ملاقات کرے گا جس میں یورپ میں مقیم افغان خواتین رہنما اور صحافی بھی شامل ہیں ۔

 

بی ایل اے کمانڈر افغانستان حملے میں ہلاک