‎اسٹیج اداکارنسیم وکی اور آغاماجد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

‎اسٹیج اداکارنسیم وکی اور آغاماجد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

 فیصل آباد(نیا ٹائم)پاکستان کے مشہورومعروف اسٹیج اداکارنسیم وکی اورآغا ماجد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

 

‎پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آورنے اسٹیج اداکارنسیم وکی اورآغاماجد کی گاڑی پربے جا فائرنگ کردی، حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی کا ٹائرپھٹ گیا، خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے، بزدلانہ حرکت کے بعد نامعلوم حملہ آورفرار ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نسیم وکی اورآغاماجد اسٹیج ڈرامے کے بعد لاہورواپس جا رہے تھے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کا آغازکردیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پرفائرنگ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، ذمےداروں کوجلد گرفتار کیا جائے گا۔

 

سی پی او فیصل آباد غلام مبشرمیکن کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، ایسے فنکارہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

سابق چیف جج رانا شمیم پرعائد چارج شیٹ جاری