بی ایل اے کمانڈر افغانستان حملے میں ہلاک

بی ایل اے کمانڈر افغانستان حملے میں ہلاک

 اسلام آباد(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا کمانڈررزاق مندلی عرف انجنئیرافغانستان حملے میں مارا گیا، ہلاک کمانڈر افغانستان سے اسلحہ بارود پاکستان منتقل کرتا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)کا دہشت گرد کمانڈررزاق مندلی عرف انجنئیرمارا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ہشتگرد کمانڈرکوافغانستان میں مالی تنازع کی بنیاد پرمارا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نوشکی احمد وال کا رہائشی اورکافی عرصے سے افغانستان میں ہی مقیم تھا اورکالعدم پارٹی کے لیے فنڈ اکٹھے کرتا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق مارے جانے والا کمانڈرافغانستان سے اسلحہ بارود پاکستان منتقل کرتا تھا، بارود اور اسلحہ نوشکی کے راستے سے پاکستان منتقل کیا جاتا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گرد نے 2011میں کوئٹہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس مہینے میں ہی پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہو گیا تھا ،افغان صوبے میں کالعدم تنظیموں کے آپس کے جھگڑے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، جس میں نورگل، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اورکمانڈروحید گل زخمی ہوے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نورگل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، جبکہ دہشت گرد اسلام آباد ہائیکورٹ ،خودکش حملے اورشاہ نورانی مزارپرخودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ بھی رہ چکے تھے۔

 

حزب اللہ کے خلاف امریکا نے پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا