بھارتی شہریوں کا کرونا ڈیٹا لیک ہوگیا

بھارتی شہریوں کا کرونا ڈیٹا لیک ہوگیا

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارت اپنے شہریوں کے کرونا ڈیٹا کی پوری طرح سے حفاظت بھی نہ کرسکا، کرونا سے متعلق ہزاروں بھارتی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہزاروں لوگوں کا ڈیٹا ایک سرکاری سرور سے لیک ہو گیا،  جس میں ان کے نام، موبائل نمبر، گھر کےپتے اورکووِڈ ٹیسٹ کے نتیجے شامل تھے، اور ان تمام معلومات تک بذریعہ آن لائن سرچ کے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

لیک ہونے والے تمام ڈیٹا کو ریڈ فورمزکی ویب سائٹ پرفروخت کرنے کے لیے رکھا گیا ہے جہاں پرایک سائبر مجرم نے 20 ہزارسے زائد لوگوں کا ذاتی ڈیٹا رکھنے کا دعویٰ کررکھا ہے۔ ریڈ فورمز پر ڈالے گئے تمام تر ڈیٹا میں ان لوگوں کا نام، عمر، جنس، موبائل نمبر، گھر کا پتا، تاریخ اورکرونا رپورٹ کا نتیجہ لیک کردیا گیا ہے۔

 

سائبرسیکیوریٹی کے محقق راج شیکھر راجہریا نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ ذاتی طور پرقابل شناخت معلومات (PII) بشمول نام اورکورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کو کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (CDN) کے ذریعے پبلک کیا گیا ہے۔ گوگل نے متاثرہ سسٹم سے لاکھوں افراد کے ڈیٹا کو انڈیکس کیا ہے۔

 

راجہریا نے ڈارک ویب پردستیاب دستاویزات کے جو اسکرین شاٹس شیئرکیے ہیں ان سے انکشاف ہوتا ہے کہ لیک ہونے والا ڈیٹا پورٹل پراپ لوڈ کرنے کے لیے موجود تھا۔ اس سلسلے میں بھارتی وزارت الیکٹرانکس اورآئی ٹی کو ارسال کیے گئے ایک ای میل سوال کا کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

 

مودی کا مذاق اڑانے پرٹی وی شو بند کرنے کا مطالبہ