بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بلاک

بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بلاک

 نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلزپرپابندی لگا دی گئی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدارریاست بھارت صحافت سے خوفزدہ ہوگیا، مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز کو اٹھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے پر35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوب چینلزپرپابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے کئی چینلزبھی شامل ہیں۔بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پرپابندی کا اعلان عام کیا ہے، جن یوٹیوب چینلز پرپابندی لگائی گئی ہے ان کی ویڈیوزکی تعداد لاکھوں میں ہے،جن پر کروڑوں ویوزہیں۔

 

بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹراکاؤنٹ، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اورکچھ فیس بک اکاؤنٹس پربھی پابندی لگائی گئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق صرف پاکستان سے ہے جن پربھارت مخالف خبریں نشر کی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی 20 یوٹیوب چینلزکو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

مودی کا مذاق اڑانے پرٹی وی شو بند کرنے کا مطالبہ