مساجد اور عبادت گاہوں میں کس کو جانے کی اجازت ہوگی

مساجد اور عبادت گاہوں میں کس کو جانے کی اجازت ہوگی

 اسلام آباد(نیا ٹائم)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے صرف ویکسین شدہ افراد کو مساجد اورعبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

 

این سی او سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے  اور اجلاس میں مساجد اورعبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد اورعبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی  کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ۔ مساجد اورعبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ بزرگ اور مختلف امراض میں مبتلا افراد گھروں میں نماز پڑھنے کو ترجیح دیں لہذا  کم سے کم لوگ مساجد میں آئیں اور وہ وضو کرکے مسجد آنے کو ترجیح دیں۔این سی او سی اجلاس میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مساجد میں سینیٹائزر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اورعبادت کھلی فضا میں کی جائے۔کھڑکیاں اور دروازے ہوا کے لیے کھلے رکھے جائیں اور نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

 

 یاد رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہرجاری ہے اورمثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6500 سے زائد کیسزاور12 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ۔

 

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری