مودی کا مذاق اڑانے پرٹی وی شو بند کرنے کا مطالبہ

مودی کا مذاق اڑانے پرٹی وی شو بند کرنے کا مطالبہ

 ممبئ(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارت میں ایک رئیلٹی ٹی وی شو میں بچوں کو وزیراعظم نریندرمودی کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا۔

 

‎بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی نے حال ہی میں زی تامل پرنشرہونے والے رئیلٹی ٹی وی شو ’جونیئرسپراسٹارز سیزن 4’ کے نشرہونے والی قسط پر سوال کھڑا کردیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دو بچوں کے مقابلے میں ایک ایسا کردار پیش کیا گیا جس کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کا سراسرمذاق اڑانا تھا۔

 

بی جے پی رہنما نرمل کمار نے نجی چینل سے پروگرام کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شو میں نریندر مودی کے خلاف تبصرے کرتے دیکھا گیا ہے۔شو کو 15 جنوری کو نشرکیا گیا تھا،اس قسط میں دو بچے بادشاہ کے روپ میں نظرآئے، تامل کامیڈی اداکارواڈی ویلو نے بادشاہ کا کردار نبھایا جوملک میں غربت اورقحط کی حالت میں بھی عالیشان زندگی بسرکررہا ہے۔زی تامل کے شو میں بچے اس بادشاہ کی کہانی کو پیش کررہے ہیں جو ملک کی کرنسی کی ویلیو کو کم کرتا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے کرپشن سے بنائے گئے پیسے کو پوری طرح سے بچا سکے لیکن وہ اس میں بری طرح سے ناکام ہوتا نظر آتا ہے۔

 

بادشاہ کا لباس زیب تن کیے بچہ حیران ہے کہ اس کے ملک کی ترقی میں کیا چیزرکاوٹ بن رہی ہے، بعدازاں وہ اس نتیجے پر پہنچ جاتا ہے کہ یہ محض کالا دھن ہے اورکہتا ہے کہ اگر تمام پیسے کی ویلیو کو گرا دیا جائے تو ہی ہمیں اس سے نجات مل سکتی ہے۔ وزیرکا لباس پہنے دوسرا بچہ جواب دیتا ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ایک ملک میں بھی پیش آیا تھا، جہاں کے بادشاہ نے بھی آپ ہی کی طرح یہ احمقانہ حرکت کرکے بربادی کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا۔بی جے پی رہنما نے الزام لگایا ہے کہ اس شو میں وزیراعظم نریندرمودی کا مذاق بنایا گیا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شو کو فوری بند کیا جائے۔

 

ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کی درخواست رد کر دی