لوٹ مار کرنے والے متعدد افراد کےخلاف مقدمہ درج

لوٹ مار کرنے والے متعدد افراد کےخلاف مقدمہ درج

لاہور(نیا ٹائم ) لاہورانارکلی دھماکےکےبعد لوٹ مارکرنیوالےافراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق انار کلی دھماکے کے بعد انعامی بانڈز فروخت کرنے والےحافظ عاصم کی شکایت پر لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آرکےمطابق انارکلی دھماکا جمعرات کو ہوا تھا اور دھماکے میں 2 ملازم زخمی ہوئےتھے۔ دھماکے کے مقام پرکاؤنٹر کے شیشے ٹوٹنے سے نوٹ زمین پرگرگئےاوراس بھگڈر میں کاؤنٹراورزمین پرگرے سوا 7 لاکھ کےکرنسی نوٹ لوٹ لیے گئے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاتھا۔ پولیس کا کہناتھاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کا کھوج لگایا جارہا ہے اورسہولت کاروں کاسراغ لگانےکے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دھماکےکے بعد انارکلی اورملحقہ علاقوں میں دکانیں کاروبار بند ہے۔

 

دوسری جانب میوہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور اب 13 زخمی زیر علاج ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہے۔

 

انسانی لاش کیساتھ 100 سے زائد سانپ کہاں سےبرآمد