کیا تعلیمی ادارے بند ہورہے ہیں،وزیرتعلیم نے بتادیا

کیا تعلیمی ادارے بند ہورہے ہیں،وزیرتعلیم نے بتادیا

 لاہور(نیا ٹائم)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں فی الحال اسکول بند نہیں کیے جارہے۔ سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ ہونگے اس کے بعد زیادہ کیسزوالے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بند کیے جائیں گے۔مثبت کیسز کی شرح کو دیکھتے ہوئے سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دن این سی او سی نے کووڈ کے زیادہ شرح والےاداروں کو سات دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔این سی او سی کی میٹنگ میں  ڈیٹا نے ویکسینیشن کی سطح اور انفیکشن کی شرح کے درمیان تعلق کا پتہ چلا ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ صوبائی اورمحکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

 

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کرائی جائے۔ 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کورونا کے مریضوں کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا، 6540 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شرح 11 فیصد سے زائد جبکہ  24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد جاں بحق، 1119 مریض صحت یاب ہو گئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس وباء سے مزید 12 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ مزید 1,119 مریض صحت یاب ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد پر آگئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 29,077 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اس موذی وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

 

ملک بھر کے ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے زیر علاج 63 ہزار 344 مریضوں میں سے 1055 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 58 ہزار 902 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ اب تک مجموعی طور پر 24 لاکھ 47 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ 78.86 ملین 543 افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 

کورونا کے باعث تعلیمی ادارے سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ