انسانی لاش کیساتھ 100 سے زائد سانپ کہاں سےبرآمد

انسانی لاش کیساتھ 100 سے زائد سانپ کہاں سےبرآمد

واشنگٹن (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ کےایک گھر سے انسانی لاش کے ساتھ 100 سے زائد سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے واضح کیا کہ بدھ کو امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی کے ایک گھر میں ایک 49 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا اوراس کے گھر میں تقریباً 124 سانپ موجود تھے۔حکام نےبتایاکہ اس شخص کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس بارے میں انکوائری کی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مردہ شخص کے گھر میں موجود زیادہ تر سانپ پنجروں میں بند تھےاوراس میں کچھ سانپوں کی غیرقانونی اقسام بھی شامل ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق اس مردہ شخص کےپڑوسی نےاسے تقریباً ایک دن سےنہیں دیکھاجس کے بعد اسے تشویش ہوئی تواس نےگھر جانے کا فیصلہ کیا لیکن جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو آدمی گرا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فوری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کواطلاع کی۔

 

تاہم جب امدادی کارکن گھر پہنچےتوانہوں نے اس شخص کو مردہ پایا اور گھر میں 100 سے زائد سانپ ملے۔چیف اینیمل کنٹرول آفیسر نے بتایا کہ ان کااپنے 30 سال کے تجربے میں اس قسم کی چیز کے ساتھ سامنا نہیں ہواکہ ایک گھرمیں سانپوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سانپ زہریلے تھے جن میں کوبرا اور بلیک مباس شامل تھے تاہم انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

 

شہر قائد گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں، معمولات زندگی متاثر