ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں مزیداضافہ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں مزیداضافہ

رزمک(نیا ٹائم ) شمالی وزیرستان میں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کہ مطابق ملکہ کوہسار مری میں چند روز کے وقفے کے بعد برفباری کانیاسلسلہ شروع ہوگیا ہےجب کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کےبالائی علاقوں میں آج سےبرفباری کےنئےسلسلےکی پیش گوئی کی ہے۔

 

آزاد کشمیر کےعلاقے نکیال میں بھی وقفے وقفےسےبارش اوراولے پڑے ہیں، جب کہ پشاور میں موسلادھار بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےتاہم بارش سےمختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہوگیاہے۔ ادھر شانگلہ کےعلاقے الپوری فیض آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

 

اس کےعلاوہ رحیم یارخان ، ملتان، لودھراں ، کمالیہ، حافظ آباد،وہاڑی ، گوجرہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بادل خوب برسے اور مسلسل بارش سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی موسم میں اچانک شدید خرابی کی وجہ سے درجن بھر پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پرموڑدیاگیاتھا۔

 

ڈاکوؤں کی شوہر کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی