ڈاکوؤں کی شوہر کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی

ڈاکوؤں کی شوہر کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی

فیصل آباد(نیا ٹائم)متاثرہ خاندان گاڑی پرجارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے گاڑی سڑک پرروک کرخاندان کواغوا کیا اورپھرڈیرے پرلے ج جاکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔



متاثرہ خاندان سے ان کی گاڑی،زیورات، نقدی اورموبائل فون چھین لیے گئے جبکہ درندگی کے بعد خاتون کوکھیتوں پھینک دیا۔ متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، جس میں زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں گئی۔خاتون سے زیادتی کا معاملہ چار مہینے بعد اس وقت بے نقاب ہوا جب ڈکیت گینگ دوسرے کیس میں تھانے میں پکڑے گئے اوروہاں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی۔

 

متاثرہ خاتون کے مطابق جب وہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سے درخواست کر تی رہی تو وہ انہیں جھوٹا کہہ کرمقدمے کے اندراج سے انکار کرتے رہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے ان کے شوہربچوں اوردیور کو باندھ دیا، جس کے بعد انہیں ہراساں کیا گیا اور ان کی بالیاں نوچ لی گئیں۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے ڈیرے کےایک کمرے میں لے جاکر بے ہوش کردیا جس کے بعد ایک کے بعد ایک ملزم آتا رہا اورمجھے جنسی زیادتی کا شکار کرتا رہا۔

 

محکمہ تعلیم میں عارضی ڈیوٹی پر پابندی کی خلاف ورزی