پریانکا چوپڑااور نک جونس کے ہاں بچے کی پیدائش

پریانکا چوپڑااور نک جونس کے ہاں بچے کی پیدائش

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی  مشہور و مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے ہاں  سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں  بہترین  فنکاری کے جوہر دکھانے والے  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اورہالی ووڈ گلوکار نک جونس نے یہ خبر اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی  خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں  سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے لیکن  فلحال جوڑے کی جانب سے  یہ نہیں بتایا گیا  کہ ان کے گھر بیٹے کی آمد ہوئی ہے یا بیٹی کی۔

 

انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی زندگی کے اس خاص وقت میں ان کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جائے  کیوں کہ اس وقت وہ اور نک جونس اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کیے  ہوئےہیں۔پریانکا چوپڑا کیجانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی انڈین  خوبرواداکارہ کترینہ کیف، نیہا دھوپیا، ہماقریشی سمیت سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے جوڑے کو مبارک باد یں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل  انڈین فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ اور ہالی ووڈ گلوکار نک جونس کے رشتے میں دراڑ کے حوالے سے متعددچہ مگوئیاں بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں اداکاروں کا رشتہ اب  ختم  ہوچکا ہے  تاہم پریانکا چوپڑا کی والدہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ جوڑااپنی ازداوجی زندگی میں مکمل طور پر خوش ہے اس لئے افواہوں سے پرہیز کیاجائے۔

 

یادرہے کہ بالی ووڈانڈسٹری میں  اب سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان عام  ہوتا جارہا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کی ولادت ہوئی ہے بلکہ اس سے  پہلے بھی  بالی ووڈ کے بڑے بڑے سٹارز جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور، پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

 

 

نادیہ خان کا انیسہ فاروقی واقعے پر ردعمل سامنے آگیا