کورونا کے باعث  تعلیمی ادارے سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے باعث تعلیمی ادارے سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیا ٹائم)انسداد کورونا وائرس کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

    تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا وائرس کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے باعث زیادی شرح والے تعلیمی اداروں کو 7 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

این سی او سی نے کورونا کے  تعلیمی ادارے سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق، ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام بندش کا تعین کرنے کے لیے صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ کہا گیا ہے کہ وفاقی اکائیاں 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔                               

انسداد کورونا ایجنسی کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کروائی گئی جس کا مقصد ان شہروں میں طلباء کو کورونا سے بچانا اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جب کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 

سلیبس میں کتنے فیصدکمی ہوگی فیصلہ ہوگیا