جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیا ٹائم ) جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کی منظوری دےدی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں تعینات رہنے والے جسٹس مشیرعالم کی سترہ اگست کوریٹائرمنٹ کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ اے ملک کی تقرری کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کیا تھا جس پر جسٹس عائشہ نے تحریری طور پر اتفاق بھی کیا تھا۔

 

خیال رہے کچھ روز قبل جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی تھی اور جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو ارسال کر دی گئی تھی جس کے بعد انہیں پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے کااعزازحاصل ہواہے۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے 9 میں سے 5 ارکان نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کی حمایت کی تھی۔

 

وزیرداخلہ سے جواب طلبی،وجہ کیابنی؟