وزیرداخلہ سے جواب طلبی،وجہ کیابنی؟

وزیرداخلہ سے جواب طلبی،وجہ کیابنی؟

اسلام آباد (نیا ٹائم ) سینیٹ ارکان نے دہشت گردی کے واقعات پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے جواب طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کےمطابق سینیٹ میں اپوزیشن اورحکومتی سینیٹرزنے برہمی کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹررضا ربانی کاکہناتھاکہ پہلےاسلام آباد میں دہشت گردی ہوئی اور اب لاہور میں بھی ہو گئی جبکہ یہ ثابت نہیں ہو رہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی غلط ہے۔

 

وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہے اور امن و امان وزیر داخلہ کی کلیدی ذمہ داری ہے۔ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹرعرفان صدیقی کاکہناتھاکہ اسلام آباد کی صورت حال تشویش ناک ہےاور 9 ماہ ہوگئے ہیں وزیر داخلہ کو ایوان میں نہیں دیکھا۔ اعظم نذیر تارڑ نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آئیں اور ہمارے سوالات پر بریفنگ دیں۔

 

خیال رہےکہ کچھ روز قبل کراچی کمپنی کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجےمیں پولیس اہلکارشہیدہوگیاتھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی، دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں اور ملزمان کی موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس بھی کرلیا گیا ہے۔

 

احسن اقبال اورحماداظہر کی قومی اسمبلی میں لفظی جھڑپ