
بائیڈن کی کال اب غیرضروری ہے؛ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا فون اب غیرضروری ہوگیا ہے۔ فنانس بل کی منظوری سے حکومتی صفوں کے ٹوٹنے کا ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا، اپوزیشن مجوزہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اتحادی ہمیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر عمران خان سے مختلف نظریہ رکھنے والے شخص کو قبول نہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کے اہم اختیارات آج بھی آصف زرداری کے پاس ہیں، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں دباؤ محسوس کیا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مافیا ہمارے راستے میں دیوار ہے، امید ہے یہ دیوار جلد ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی ریاست کے لیے ہے حکومت کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اصلاحات کی بات کرتے ہیں مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اپوزیشن نیب قانون کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا۔
70 سال سے باتیں ہو رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی نے اسے عملی جامہ پہنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پربلاول بھٹواورشہباز شریف کو خط وزیراعظم کی مشاورت سے لکھا۔ انہوں نے کہا کہ "سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات برقراررہیں گے، لیکن بائیڈن کی کال اب غیرضروری ہے، ہم امریکی کال کا انتظار نہیں کررہے، اگر بائیڈن نجی مصروفیات میں شامل ہیں تو ہمیں مذاکرات کی جلدی نہیں ہے"۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں برف پگھل چکی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ عیاں ہو جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا کیونکہ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں اس سے دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ہرمرحلے پر حکومت کا ساتھ دیا، سی پیک ہماری ترجیح تھی اوررہے گی۔
شہباز شریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے خط
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ