کراچی میں تیزہواؤں   نے تباہی مچا دی ،4افرادجاں بحق

کراچی میں تیزہواؤں نے تباہی مچا دی ،4افرادجاں بحق

کراچی (نیا ٹائم ) کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات رپورٹ کیے گے جس میں دیوار گرنےسمیت مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جب کہ گلبائی اور گلشن معمار میں بھی دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ سپارکو روڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ناردرن بائی پاس پر تیز ہوا کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 

 اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں یوٹیلیٹی پول گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، اورنگی راجہ تنویر کالونی میں دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔تیز ہواؤں  کےباعث  جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ، بینرز، لائٹس دور جا گریں ہیں ۔

 

بارشوں کا نیا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار