شہباز شریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے خط

شہباز شریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے خط

لاہور(نیا ٹائم ) چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھا  جس میں انکی صحت یابی کیلئے  اظہارِ ہمدردی کی گئی  ۔

 

 تفصیلات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی دفتر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے شہباز شریف کو خط بھیجا گیا ہے۔خط میں شہباز شریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ کلمات کہے گئے اور  یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سیاسی منظر نامے میں ایک قد آور سٹیٹس مین اور چین کے دیرینہ دوست ہیں۔

 

 جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی امور کے بیورو کے ڈی جی کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے شانہ بشانہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کیں۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائے۔

 

خط میں کہا گیا کہ چین کورونا کے خلاف جنگ میں آپ کی پارٹی کو ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہے، اور دعا کی کہ پاکستان جلد اس وبا کو شکست دے گا۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر شہباز شریف کے مبارکبادی پیغام کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین ان دلکش یادوں کو ہمیشہ خوشی سے یاد کرتا ہے۔

 

جمہوریت کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے:شیری رحمان