عمران خان کی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کیلئے نیک خواہشات

عمران خان کی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کیلئے نیک خواہشات

اسلام آباد(نیا ٹائم) وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیراعظم  عمران خان  سے  کامیاب جوان  پروگرام  کے سربراہ عثمان ڈار  اورچیف آپریٹنگ آفیسر( سی ای او) لاہور قلندرز عاطف رانا  نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی،  سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد  اور عاقب جاوید  بھی شریک ہوئے۔سی ای او عاطف رانانے  وزیراعظم کو لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات  سے متعلق آگاہ کیا اورعمران خان کو   لاہور قلندرز کے  مستقبل کے منصوبوں  کے حوالے سے بھی   بریفنگ دی گئی۔

 

اس موقع پر عمران خان نے پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ  پی ایس ایل پاکستان کا  ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے ۔ اس  مرتبہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی  ٹرافی حاصل کرسکتی ہے۔وزیراعظم پاکستان  کا مزید کہنا تھا کہ  نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز  کی انتظامیہ کی جانب سے ایک  اچھا فیصلہ ہے جبکہ نوجوانوں نے ہمیشہ  ہی میچ کے نتائج تبدیل کیے ہیں۔عمران خان  نے کہا کہ  لاہور قلندرز نے دیگرفرنچائزز کے مقابلےمیں اپنا ایک منفرد مقام پیدا کیا ہے اور گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندرز کا خاصا ہے۔

 

 ملاقات میں  وزیراعظم عمران خان کو کامیاب جوان سپورٹس  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے۔ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے مقابلے رواں ماہ ستائیس فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شرو ع ہوں گے  جبکہ ایونٹ کے بقیہ میچز ساتھ فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فائنل تک کھیلے جائیں گے۔

 

 

پی ایس ایل 7 مؤخر ہونے کا امکان