پاکستانی نژاد برطانوی شہری چکوال والوں کیلئے امید کی کرن بن گیا

پاکستانی نژاد برطانوی شہری چکوال والوں کیلئے امید کی کرن بن گیا

چکوال ( نیا ٹائم ) آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد کی زندگیوں میں روشنیاں بھرنے کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری چکوال کے شہریوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری اظہر محمود نے چکوال کے نواحی علاقے چکرال میں علاقہ مکینوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کروایا ۔ جس میں متعدد دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مریض آنکھوں کے علاج کیلئے پہنچ گئے ۔ پہلے روز ڈاکٹروں کی ٹیم نے 270 مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا ۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے 13 مریضوں کا مفت آپریشن کر کے ان کی آنکھوں کی بینائی لوٹائی ، جبکہ 39 مریضوں کو آنکھوں کے بڑے آپریشن کے لیے قریبی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا ۔

فری کیمپ میں آنے والے مریضوں کو آنکھوں کے چشمے اور آپریشن کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ فری آئی کیمپ کے دورے پر چوہدری اظہر محمود نے ڈاکٹروں کی ٹیم اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کے ذریعے ہی معاشرے میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔

 

پاکستانی اور چینی ماہرین نے مل کر کورونا وائرس کا حل نکال لیا