مریم اورنگزیب کا حکومت پر کورونا ریلیف فنڈ میں بے ضابطگیوں کا الزام

مریم اورنگزیب کا حکومت پر کورونا ریلیف فنڈ میں بے ضابطگیوں کا الزام

لاہور ( نیا ٹائم ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر کورونا فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے حکومت نے کورونا ریلیف فنڈز کے 40 ارب روپے خرد برد کئے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا حکومت نے کورونا سے متعلق فنڈز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا ۔ کورونا فنڈز کے 354 ارب روپے میں سے 40 ارب روپے وفاقی حکومت نے کھائے ۔ وفاقی کابینہ اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ مسترد کر دی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کورونا ریلیف فنڈز کا رکارڈ نہیں فراہم کیا ۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی پبلک نہیں کی گئی ۔ کورونا ریلیف فنڈز میں بھی خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کا خون نچوڑا ۔ کورونا ریلیف فنڈز میں 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق صحت کارڈ پر اپنی تصویر لگا کر عوام کو صحت سہولیات نہیں دی جا سکتی ۔ بی آرٹی منصوبے پر سوال کیا جائے تو حکم امتناع کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ۔ چار لاکھ آر این اے کٹس کا ٹھیکہ بھی نااہل کمپنی کو دیا گیا ۔ انٹیجن کٹس کا ٹھیکہ ایسی کمپنی کو دیا گیا جس نے جعلی دستاویزات بنائیں ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایکسرے مشینوں کی کٹس اور فلمز بھی ہسپتالوں میں نہیں دی گئیں ،  خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے آٹھ سالوں میں آکسیجن سلنڈرز کی خریداری میں 5 کروڑ روپے کا خرد برد کیا ۔

 

شیخ رشید نے پانچ شہروں کے لیے سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا