مقامی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ، الیکشن کمیشن

مقامی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مقامی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے ۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو لکھے گئے خط کے مطابق نجی مارکیٹ اور نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ۔ آئین کے مطابق مشینوں کی اوپن مارکیٹ سے خریداری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بجائے الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔

الیکشن کمیشن حکام نے خط میں لکھا کہ وزارت سائنس نےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کے لیے ایک کمپنی سے معاہدہ کرے جس کے بعد ہی کمپنی اور مشینوں کی تصدیق کے بعد ہی اس کی خریداری کی جائے گی ۔

حکام کے مطابق بیرون ملک سے مشینیں خریدنا پڑیں تو پیپرا رولز کے تحت ای سی پی ٹینڈر جاری کرے گا ۔ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے مشینوں کی ٹیسٹنگ کرنے والے ماہرین کے نام بھی طلب کر لیے ہیں ۔

واضح رہے مئیر اسلام آباد اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 3900 مشینیں طلب کی گئی تھیں ۔

 

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری