
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری
اسلام آباد ( نیا ٹائم ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکا شیڈول جاری کر دیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 27 مارچ کو ہو گا ۔ جس کے لیے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔ پولنگ نتائج کا باضابطہ اعلان یکم اپریل 2021 ء کو کیا جائے گا ۔
اس سے قبل پہلے مرحلے کے دوران خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کا انعقاد کروایا گیا تھا جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست ہوئی تھی ۔ جمیعت علمائے اسلام ف نے صوبے کے مقامی حکومت کے انتخابات میں حیران کن نتائج دئیے تھے ۔
الیکشن میں ہونے والی بدترین شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رپورٹ بھی طلب کی تھی ۔ جبکہ پنجاب کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے خود نگرانی کرنے اور امیدواروں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی خود اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
وفاقی دارالحکومت انتخابات کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ