شیخ رشید نے پانچ شہروں کے لیے سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا

شیخ رشید نے پانچ شہروں کے لیے سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا

 اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہوردھماکے میں کون ملوث ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے، پانچ شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 خیال رہے کہ لاہورکے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 31 سالہ رمضان اوردوسرے کی 9 سالہ بچی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

 

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرعابد کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، نیاانار کلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر عمر چٹھہ نے بتایا کہ نیوانار کلی پان منڈی میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ چل جائے گا۔

 

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں لاہور کے جانداراورتاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ معصوم بچوں اور غریبوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزی کرتا ہوں۔ اسلام آباد کے بعد لاہورمیں دہشت گردی ملک کے لیے نیک شگون نہیں۔

 

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ انارکلی بازارجو کہ پرہجوم اور مصروف ترین علاقے میں ہوا دھماکا انتہائی افسوسناک اور پریشان کن واقعہ تھا۔ ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اللہ ان سب پر، ان کے اہل خانہ اورپاکستان پررحم فرمائے۔

 

اپوزیشن رہنماؤں کا لاہور دھماکے پر ردعمل