ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا پشاور میں آغاز

ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا پشاور میں آغاز

پشاور(نیا ٹائم)پشاورکے باچا خان مرکز میں  ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغازہو گیا۔تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صدرعوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے کیا ۔

 

 افتتاحی تقریب میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹر کے نئے کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ ہفتہ باچا خان کی  افتتاحی تقریب میں بلڈڈونیشن کیمپ اور مقامی مصنوعات کے سٹالز  بھی لگائے گئے تھے۔تقریب میں  نامور مصوروں کی پینٹنگز اور کتابوں سمیت دیگر سٹالز بھی تقریب کا حصہ تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین کی بڑی تعداد نے  تقریب میں لگے سٹالز کا دورہ کیا ۔

 

ہفتہ باچا خان  تقریب میں باچا خان سکولز کے طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کئے گئے مصنوعات کا سٹال بھی لگایا تھا۔تقریب کا آغاز ننگیالے پختون کے سالاروں کی سلامی سے ہوا۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر ذمہ داروں  نے  تقریب میں  لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔تقریب میں اے این پی  کے  سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینئیر رہنماحاجی غلام احمد بلور بھی موجود تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہر سال جنوری  میں اے این پی کے بانی باچا خان کی یاد میں  یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔

 

ہفتہ باچا خان تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئیر نائب صدر خوشدل خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک بھی شریک تھے۔اے این پی کی  صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور اورعوامی نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا سلسلہ رواں ماہ چھبیس جنوری تک جاری رہیں گی۔ 26 جنوری کو اتمانزئی بائی پاس چارسدہ میں عظیم الشان اختتامی جلسے کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ جلسہ عام سے مرکزی اور صوبائی قائدین  بھی خصوصی خطاب کریں گے۔

 

 

 

ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب آفس کا افتتاح