ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب آفس کا افتتاح

ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب آفس کا افتتاح

ایبٹ آباد(نیا ٹائم) وفاقی ٹیکس کے اداروں کے متعلق شکایات کے فوری بلامعاوضہ ازالہ کے لئے ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ریجنل آفس  کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

 

وفاقی ٹیکس اتھارٹیز بشمول انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس ،کسٹمر اور فیڈرل ایکسائز سے متعلقہ شکایات پر چند دنوں میں فیصلہ ہوگا ۔مرکزی حکومت نے وفاقی محتسب کو سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات سپرد کئے ہیں۔جو  توہین عدالت پر کارروائی اور 6 ماہ تک کی قید کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی محتسب آصف محمود جاہ نے ایبٹ آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون سینئر رہنما مسلم لیگ ن علی افضل خان جدون، ریجنل ڈائریکٹر محمد فرحان،شاد محمد ایڈوائزر انچارج ایبٹ آباد ،کرامت اللہ ایڈمن انچارج پشاور ،چیمبر آف کامرس کے مرکزی رہنما ء حاجی افتحار خان ،چیمبر آف کامرس ایبٹ آباد کی کابینہ کے صدر اور ممبران کے علاوہ مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد ،وکلاء ،بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

 

وفاقی محتسب آصف محمود جاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ آسانیاں باٹنے کے لئے قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ایبٹ آباد کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی ہے 2005کے زلزلے میں یہاں ریلیف کے کام کا موقع ملا ۔ ایبٹ آباد میں وفاقی محتسب کا دفتر کسی زمانے میں ہوا کرتا تھا جب اس کی معلومات لینے کی کوشش کی تو تسلی بخش جواب نہ ملنے پر یہاں ریجنل دفتر کا قیام کیا ہے ۔جہاں فوری بلاتاخیر  بلامعاوضہ مسائل کا حل نکالیں گے۔وفاقی محتسب آصف محمود جاہ کا کہنا تھا وفاقی محتسب کا ادارہ تر نوالہ نہیں حکومت نے سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات دیئے ہیں  جبکہ توہین عدالت پر بھی کاروائی ہو گی اور چھ ماہ قید بھی سنا سکتے ہیں۔

 

آصف محمود جاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس کے حوالے سے سائلین کسی بھی شکایت پر صرف سادہ کاغذ پر درخواست دیں جس پر فوری ایکشن شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں دادا کیس کر ے تو اس کا پوتا سنتا ہے جبکہ یہاں ایسا نہیں ہوتا ۔ وفاقی ٹیکس  محتسب واحد قانون فورم ہے جہاں مسائل کا حل چند دنوں میں ہوتا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے اس کو گھنٹوں میں کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متعدد لوگوں کی جانب سے شکایات ملیں ہیں کہ لوگوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے ۔جو بھی بلاوجہ تنگ کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وفاقی محتسب آصف محمود جاہ کا کہنا تھا خلاف قانون اختیارات کا استعمال،نناسب رویہ ،غیر منصفانہ سلوک،متعصبانہ رویہ،بددیانتی ،تاخیری حربوں بار بار نوٹس کے اجراء کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

 

باغوں کاشہرجگمگائے گا،حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا