دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن سے نبردآزما رہے

دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن سے نبردآزما رہے

اسلام آباد(نیا ٹائم)معاون خصوصی  برائے وزیراعظم شہباز گل کا کہنا ہے کہ جب دنیا کوروناوبا سے  مقابلہ کر رہی تھی  تب ہم کرپشن سے نبرد آزما  ہو رہے تھے۔

 

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل  کا  اپنے ایک بیان میں کہنا  تھاکہ کورونا وباکے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے اور ان کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن  (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اورپالیسیوں کو سراہ چکے ہیں ۔

 

معاون خصوصی شہبازگل کا مزید کہنا تھاکہ کورونا وائرس کے دوران دنیا صرف کورونا کا مقابلہ کر رہی تھی  مگرہم بد حال ادارے اور کرپشن سے نبرد آزما رہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہی   پاکستان نے کوویڈکا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور ہم نے تباہ حال ملکی  معیشت کو بھی اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ہم نے اس معیشت کو سہارا دیا جس کو سابقہ حکومتوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

 

معاون خصوصی وزیراعظم کا اپوزیشن کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ملک جن مصائب سے دوچار ہے اس سب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومتوں کا کردار ہے۔ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا رخ بھی سابقہ حکومتوں کی نااہلی کے باعث  کرنا پڑا۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ آگر ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں ملک کے ساتھ وفاداری اور منی لانڈرنگ نہ کرتیں تو آج ملک ان حالات میں ہرگز نہ ہوتا۔

 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ  بطور قوم  ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث سیاست دانوں کوخیر بادکہا جائے اور ان سے ان کی کرپشن بارے پوچھا جائے ۔معاون خصوصی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کرپشن کے خلاف متحد ہو اور وزیراعظم کا کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ساتھ دیں کیونکہ عمران خان اس ملک کا ایک سچا لیڈر ہے جس پر آج تک کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔  

 

 

خواجہ آصف کوعمران خان پر جرح کا حق دے دیا گیا