علی عباس کوماہرہ خان کی وجہ سےگالیاں کیوں پڑیں

علی عباس کوماہرہ خان کی وجہ سےگالیاں کیوں پڑیں

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اداکارہ ماہرہ خان کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ناقدین کے تبصروں کےریڈارمیں آگئے تھے۔

 

چند روزپہلےعلی عباس ایک ویب شومیں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا کبھی ایسا وقت آیا ہے جب سوشل میڈیا پر گالیاں پڑ گئی ہوں؟اداکار نے جواب دیا کہ ہاں ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا، اداکارہ ماہرہ خان کی ایک پکچر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس میں انہوں نے دوپٹہ نہیں لیا ہوا تھا،ماہرہ نے پورالباس پہناتھا اور کچھ ایسا نہیں تھا کہ کسی کی ان پر غلط نظر پڑے۔

 

علی عباس نےاپنی  بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں اس فوٹو کو لوگ تنقید کا نشانہ بنارہے تھے کہ ماہرہ بغیرڈوپٹے  کہ کیوں آئیں، میں نے انکی تصویر پر تبصرہ کیا کہ وہ دوپٹہ نہیں پہن رہیں تو تم دیکھنا بند ہی بندکردو جس پر  مجھے بہت گالیاں پڑی تھیں، ناقدین نے اس قدر غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا کہ میں پڑھ بھی نہ سکا اور یہ میرے ساتھ لائف میں پہلی مرتبہ ہوا تھا۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ سال  ماہرہ خان نے  اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف نکلنے والی ریلی میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے شلوار قمیض پر دوپٹہ نہیں اوڑھا تھا۔ماہرہ کی ریلی کی تصویریں وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

آئمہ بیگ نے ایف بی آرکوچونالگادیا

علی عباس کوماہرہ خان کی وجہ سےگالیاں کیوں پڑیں