سلیبس میں کتنے فیصدکمی ہوگی فیصلہ ہوگیا

سلیبس میں کتنے فیصدکمی ہوگی فیصلہ ہوگیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی،حکومت نے کورونا کے باعث نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کاکہناہےکہ سلیبس میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق کوروناکے بڑھتے کیسزکوپیش نظررکھتے ہوئےحکومت نے نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے تعلیمی سال میں سلیبس کو 20 فیصد کم کیا جارہاہے،نیا تعلیمی سال صرف 8 ماہ تک محدودہوگا ۔ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری مراسلے کےمطابق تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔

 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کاکہناہےکہ بچوں کے نصاب کو شارٹ کرنے کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو تحریری طورپرہدایات جاری کردی گئی ہیں،آئندہ سال 2023 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان بھی شارٹ سلیبس کے تحت لیا جائے گا، خیال رہےکہ نصاب کم کرنے کا فیصلہ آئندہ تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے فیصلہ کیاہےکہ جن شہروں میں کوروناکیسززیادہ ہیں وہاں پرتعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد کلاسز میں نصف رکھی جائےگی،پبلک ٹرانسپورٹ پربھی سترفیصدمسافروں کوسفرکرنےکی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ شادی ہالزاوربازاروں میں بھی رش کم کرنے کااصولی فیصلہ کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قراردیاگیاہے۔

 

وفاقی حکومت کا فوجداری قانون میں اصلاحات کا فیصلہ