امریکی عدالت نے ٹرمپ کو لال جھنڈی دکھا دی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو لال جھنڈی دکھا دی

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی عدالت نے  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ سیکرٹ رکھنے کی  درخواست ریجیکٹ کردی ہے۔

 

 ٹرمپ نے پچھلے سال کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی  کے ڈاکومنٹس جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی جسے اب امریکا کی عدالت عظمی ٰ کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔

 

پچھلے سال  اکتوبر کے مہینے میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل  ہل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنےکیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا،اسکے علاوہ   ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی انویسٹی گیشن  کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی کورٹ  میں چیلنج کردیاتھا۔


خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتخاب میں شکست پر ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جبکہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مؤاخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوپائی۔

 

ترک صدر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کا عندیہ دے دیا