بارشوں کا نیا سلسلہ  بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار

بارشوں کا نیا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کو تیار

اسلام آباد(نیاٹائم)پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقے دھند اورشدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کراچی میں کچھ دنوں  تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جب کہ  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈاہوگیاہے۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بارشیں برسانے والا نیا سسٹم  جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی شہروں  میں داخل ہو جائے گا۔ادھر مری میں ہلکی برفباری ہوئی جب کہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

ڈسٹرکٹ  استور میں بھی چار دنوں سے وقفے وقفے سے برف باری  کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی کٹ چکا ہے۔

 

خیال رہے شہر لاہور میں گزشتہ روز بھی بادلوں کے ساتھ بونداباندی کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،تاہم موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق لاہور شہر میں آئندہ مزید دوروز بارش برسنے کا امکان ہے۔

 

آئندہ روزکے لئے کراچی کا موسم کیسا ہو گا