بابر اعظم کو مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ائیر ٹیم کے کپتان مقرر

بابر اعظم کو مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ائیر ٹیم کے کپتان مقرر

دبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان کر دیا گیا ، آئی سی سی نے بابر اعظم کو مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ائیر ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں سال 2021 ء کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے بازوں ک، باؤلرز اور آل راؤنڈرز پر مشتمل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا گیا ۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سے بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا گیا جبکہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی اس میں شامل کئے گئے ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی آف دی ائیر ٹیم میں انگلینڈ کے جوز بٹلر ، پاکستانی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان ، کپتان بابر اعظم ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ، آسٹریلیا کے مچل مارش، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ، سری لنکن وینندو ہسرنگا ، جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی ، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جوش ہیزلوڈ ، بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں ۔

 

ایم ایس دھونی کے تحفے پرحارث روف کا رد عمل