سندھ اور پنجاب کے سکولز سے متعلق نیا حکمنامہ

سندھ اور پنجاب کے سکولز سے متعلق نیا حکمنامہ

کراچی / لاہور ( نیا ٹائم ) ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے کیسز کے پیش نظر سندھ اور پنجاب کے سکولز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں تمام انڈور تقریبات پر 15 فروری تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی صرف 300 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی ۔

سندھ کے دونوں بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں جم ، سینما ہالز ، امیوزمنٹ پارکس اور مزارات پر بھی 50 فیصد حاضری  کی اجازت ہو گی ۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں 12 سال سے کم عمر طلباء صرف 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول جا سکیں گے ۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی پابندی کے جاری رہیں گی ۔ تاہم کاروباری مراکز پر ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا ۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سکولوں میں 12 سال سے کم عمر بچے 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول جا سکیں گے جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے بچے 100 فیصد حاضری کے ساتھ سکول حاضر ہوں گے ۔

 

این سی او سی کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ