چین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

چین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

راولپنڈی ( نیا ٹائم ) چین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی اداروں کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال ، باہمی تعاون میں اضافے اور سی پیک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

چینی سفیر نونگ پونگ نے سی پیک منصوبوں کے سکیورٹی انتظامات اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور بروقت مکمل ہونے پر بھی اظہار اطمینان کیا ۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

 

مردم شماری کے لیے ادارہ شماریات نے بڑی رقم مانگ لی