پاکپتن میں غیرقانونی تجاوزات شہریوں کا چلنا بھی محال ہوگیا

پاکپتن میں غیرقانونی تجاوزات شہریوں کا چلنا بھی محال ہوگیا

 پاکپتن(نیا ٹائم)شہرفرید میں ایڈمنسٹریٹرمحکمہ بلدیہ کی سستی و کاہلی کے باعث جگہ جگہ غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیہ انکروچمنٹ ٹیم ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے متعدد بازاروں میں منتھلیاں طے کرکے غیر قانونی تجاوزات بڑھانے کا سبب بننے لگی ضلعی افسران نے بلدیہ انکروچمنٹ ٹیم کے گھناؤنے اقدام پر آنکھیں بند کرنا روایت بنا لی ہے۔غیر قانونی تجاوزات سے جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا اور شہریوں کا پیدل چلنا محال ہوگیا جبکہ شہری غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے چند لمحوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

 

غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار سے گھنٹوں ٹریفک جام موسم میں آلودگی کا سبب بننے لگی جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔شہریوں نے وززیر اعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسمیت متعلقہ تمام اعلی افسران سے عوامی مسائل پر توجہ نہ دینے والے نااہل ضلعی و بلدیہ افسران کے خلاف فوری و سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

یاد رہے پاکپتن میں ایسی صورتحال اکثررہتی ہے کافی دفعہ شہریوں نے احتجاج بھی کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر آواز بھی اٹھائی ہے لیکن ابھی تک ان کے اس اہم مسئلہ کو حل کرنا تو دورمقامی انتظامیہ سے کسی اعلیٰ افسر نے پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی جس پرشہری شدید غصے میں ہے۔

 

پٹرول بھروانےکےدوران آگ لگنےکی ویڈیووائرل