باغوں کاشہرجگمگائے گا،حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

باغوں کاشہرجگمگائے گا،حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) باغوں کا شہراب روشنیوں کاشہربنے گا۔حکومت نے 23اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کے ذریعے شہرکوجگمگ کرنے کی غرض سے 27کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ شہر کی 23 اہم شاہراہوں گلیوں و چوراہوں پر بند ایک لاکھ 18 ہزار 3 سو 44 بند سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ روشن کرنے کے لیے 27 کروڈ 39 لاکھ 19 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ باغوں کے شہرکوروشنیوں کاشہربنانے کے لیے سٹریٹ لائیٹس کی 42سکیمیں منظور کرلی گئیں ۔کینال روڈ ٹھوکر تا مال روڈ تک ایک کروڑ 84 لاکھ 25 ہزار روپے سے بند سٹریٹ لائٹس کو تبدیل کرکے روشن کیا جائے گا۔99 لاکھ 25 ہزار روپے سے اہم شاہراہوں کے لیے سٹریٹ لائٹس میٹریل کی خریداری کاعمل مکمل کیا جائے گا۔

 

ایک کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت سے راوی پل ، روای سرکلر روڈ اور آزادی فلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس مرمت کی جائیں گی۔ قادر توپاش چوک سے ویلنشیاٹاون تک ایک کروڑ 38 لاکھ 79زار تخمینہ لاگت سے سٹریٹ لائٹس کی مرمت کاکام مکمل کیا جائے گا۔سٹی اڈہ ٹھوکھر نیاز بیگ اور ٹھوکھر فلائی اوورپر 42لاکھ روپے خرچ کرکےسٹریٹ لائٹ انفراسٹرکچر کی مرمت یقینی بنائی جائے گی۔

 

36لاکھ کی لاگت سے شوق چوک سے شوکت خانم فلائی اوور ، رائیونڈ روڈ پر سٹریٹ لائٹ انفراسٹرکچر کی مرمت کاکام نمٹایا جائے گا۔مین روڈ سبزہ زار لیاقت چوک تا بابو صابو بند روڈ لاہور کیلئے 70 لاکھ 7 ہزار روپے سے سٹریٹ لائٹ میٹریل کی فراہمی اور تعمیر منصوبے میں شامل ہے۔مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے لیے نہر سے شادیوال چوک تک 20 لاکھ روپے سے سٹریٹ لائٹ میٹریل کی فراہمی اور تعمیر ممکن ہوسکےگی۔

 

کھاڑک نالہ تا مرغزار کالونی 80 فٹ روڈ پر اسٹریٹ لائٹ کی مد میں 32 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ کرنے کاپلان قابل عمل بنایا جائےگا۔ نظریہ پاکستان روڈ سدرن پر 38 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہونگے ۔مولانا شوکت علی روڈ کے لیے 38 لاکھ 60 ہزار روپےکی لائٹس منصوبے میں شامل ہیں۔مین عبدالستار ایدھی روڈ پر 60لاکھ90ہزار روپےمالیت کی سٹریٹ لائیٹس لگیں گی۔

 

آر پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے میٹنگ کا انعقاد