آر پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے میٹنگ کا انعقاد

آر پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے میٹنگ کا انعقاد

 بہاولپور(نیا ٹائم)آر پی او کی زیر صدارت ضلعی سربراہان کے ساتھ سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی شکایات اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آر پی او نے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی شکایات کو بروقت حل کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیاجائے۔سربراہان تمام شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔اس سلسلہ میں ڈی پی اوز ضلعی لیول اورتحصیلوں میں ایس ڈی پی اوزنگرانی کریں۔

 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورمحمد فیصل کامران نے آر پی او آفس جبکہ ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفربزداراور ڈی پی اورحیم یارخان محمد علی ضیاء نے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ آر پی او شیراکبر نے ٹریفک حادثات کی روک تھام، قوانین کی پابندی کے حوالے سے ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران اورایس ڈی پی اوز ضلع ہذا سے اجلاس کیا۔ پرائمری سے لے کراعلی تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیئے جائیں۔ کم عمر بچوں کی گاڑی چلانے پر سختی سے پابندی اور بچوں کے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر والدین کوبلوائیں۔

 

موٹرسائیکل سوار کے ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے پابندی کروائیں۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شیر اکبر نے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے ایک اجلاس میں کیا۔آر پی او نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔

 

 ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین شاہراہوں پر سفر کو آسان اوردورانِ سفرعوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بنائے گئے ہیں کن کی پابندی ہر شہری پر فرض ہے،شہری مقررہ حد رفتار سے زائد رفتار سے گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔ اس میٹنگ کا واحد مقصد ہائی ویز پرانسانی جان کے ضیاع کو روکنا ہے۔حادثات کی صورت میں ڈرائیورز کے خلاف  کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے لائسنس بھی فوراًمنسوخ کردیے جائیں گے۔

 

لغاری اور کھوسہ سردارسرکاری اراضی پر قابض