آئمہ بیگ نے ایف بی آرکوچونالگادیا

آئمہ بیگ نے ایف بی آرکوچونالگادیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) آئمہ بیگ نے ایف بی آر کو ٹیکس دینے کے بجائے چونالگاکراکاونٹس سے تمام پیسے نکلوالیے۔ اکاونٹس خالی ہونے کے بعدایف بی آرنے نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے ۔

 

ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کوکارروائی کابروقت موقع ہی نہ دیا اورکسی بھی ممکنہ ایکشن سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوالی ۔گلوکارہ نےبڑی چالالکی کیساتھ اپنےبنک اکاونٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے ۔

 

ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ایف بی آر آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری کرنے میں ناکام رہا۔خیال رہےکہ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے ضابطے کےتحت کارروائی شروع کررکھی ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوہزاراٹھارہ سے دوہزاربیس تک ایف بی آرکوانکم ٹیکس ادانہیں کیا۔

 

خواجہ سرا سارہ گل نے منفرداعزاز حاصل کرلیا