اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بارپھرکوروناکا شکار

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بارپھرکوروناکا شکار

لاہور(نیا ٹائم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر  ہی خود کو  قرنطینہ کر لیا ہے ۔ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز حکام  کی جانب سے  شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا  گیاہے۔

 

خیال رہے اس سے پہلے بھی شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔مزید رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین  بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بھی خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام تر مصروفیات ترک کر دی ہیں ۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی پرائس کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے اور  وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں  بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں کی فہرست میں کراچی سرفہرست ہے۔

 

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش