مشہورگیم

مشہورگیم"کینڈی کرش "اب مائیکروسافٹ کی ملکیت

کیلیفورنیا(نیا ٹائم ویب ڈیسک): مائیکروسافٹ نے کینڈی کرش سمیت کئی مشہور گیمز بنانے والی کمپنی ’ایکٹیویژن بلیزارڈ‘ 68.7 ارب ڈالر (12,157 ارب پاکستانی روپے) کی کثیر رقم میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اس حوالے سے مائیکروسافٹ نے ایک ٹویٹ بھی جاری کی ہے جس میں مائیکروسافٹ ، ایکس باکس اور ایکٹیویژن بلیزارڈ کے لوگوز ایک ہی ساتھ لگائے گئے ہیں۔متعلقہ پریس ریلیز مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے اس ارادے کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ایکٹیویژن بلیزارڈ کو خریدنے کی تیاری میں ہے۔ گیمنگ کی جدید دنیا سے واقف ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعلان خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا گیا، ورنہ رقم کا اتنا واضح طور پر ذکر نہیں کیا جاتا۔

 

اس خریداری کے ساتھ، نہ صرف تمام مصنوعات اور اثاثے بشمول ایکٹیویژن بلیزارڈ گیمز مائیکروسافٹ کی ملکیت ہوں گے، بلکہ مائیکروسافٹ کو موبائل گیمنگ کی دنیا میں ایکس باکس اور روایتی آن لائن گیمنگ سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔مائیکروسافٹ کی پریس ریلیز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایکٹیویشن بلیزارڈ کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے آنے والے سالوں میں میٹاورس کے لیے نئے گیمز تیار کیے جائیں گے۔

 

‎خیال رہے کہ ایکٹیویژن بلیزارڈ کی ذیلی کمپنی ’کنگ اسٹوڈیو‘ کی تیار کردہ ’کینڈی کرش‘ گیم کو اب تک تقریباً 3 ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کے مشہور ترین گیمز میں شمار کیا جاتا ہے جسے اب اسمارٹ فون کے علاوہ فیس بُک پر بھی براہِ راست کھیلا جاسکتا ہے۔

 

مائیکروسافٹ نے ایکس باکس کی تیاری بند کر دی