حوثیوں کے حملے پر سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

حوثیوں کے حملے پر سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

دبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی پر حوثیوں کے حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے  نے واضح کیا ہے کہ  سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کیلئے  ناروے کو خط لکھ دیا گیا جس کے پاس جنوری کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی ہے۔ دریں اثنا سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچوئل کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

 

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی معاہدے کی توثیق پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ دو روز قبل ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔

 

 حوثی ملیشیا کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملوں کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے بھی  ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھ کر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔خیال رہے گزشتہ روز قبل ابوظبی میں حوثیوں باغیوں نے ڈرونز کے ذریعے حملے کیے جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

متحدہ عرب امارات کےولی عہد سےوزیراعظم عمران خا ن کا رابطہ