نیب نے مریم نواز کے خلاف اپیل دائر کر دی

نیب نے مریم نواز کے خلاف اپیل دائر کر دی

اسلام آباد (نیا ٹائم ) ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئ  جس میں مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی  گئی ہے۔مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے نیب نے  مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں ہیں  اور بریت کی درخواست میں الزامات پرسپریم کورٹ اپنا  فیصلہ دے چکی ہے جبکہ  ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا ہے۔

 

 ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق  احتساب عدالت  کی جانب سے سزاسنائی گئی ہے ۔نیب کی جانب سے  مزید واضح کیا گیا کہ  مریم نواز کے والد نوازشریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں۔ملزمان  کی جانب سے ابھی تک  لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی  گئی جب کہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں اور پیسہ کیسے منتقل کیا؟

 

نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے عبوری جج مقرر کیا ہے۔ لہٰذا مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ فراڈ کے مترادف ہے۔ ان کے عبوری جج کے خلاف الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

 

وزیر خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی