دنیا کاسب سے بڑا ہیرانمائش کے لئے پیش

دنیا کاسب سے بڑا ہیرانمائش کے لئے پیش

دبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک ) دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے اور نایاب سیاہ ہیرے "دی انگما" کو نمائش کے لیے پیش کر دیا ۔

 

 تفصیلات کے مطابق وزن میں 555 قیراط کے اس ہیرے کو دبئی اور امریکہ میں نمائش کے بعد لندن لے جایا جائے گا جہاں 3 سے 9 فروری تک سیاہ  ہیرےکی آن لائن نیلامی ہوگی۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعےہیرے کو  خریدا جا سکتا ہے اور اس ہیرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے  بھی دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے  دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کالے ہیرے کی ابتدا 3 ارب  80 کروڑسال قبل ہوئی  تھی جب ایک سیارہ زمین سے ٹکرایا  تھا ۔

 

یہ ہیرا اس سے پہلے کبھی مارکیٹ میں نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی اسے عوامی نمائش پر رکھا گیا ہے۔ ہیرے کی شکل مشرق وسطیٰ کے ہتھیلی نما  خمسہ سے ملتی جلتی ہے جسے نظر بد سے تحفظ کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ہتھیلی نما  خمسہ  کا تعلق پانچویں ہندسے سے ہے اور یہ ہیرا 555 اعشاریہ 55 کا سائز رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے ٹھیک 55 پہلو بھی ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ برس سری لنکا  گھر میں کھدائی کے دوران  دنیا کا سب سےبڑا ہیرا مل گیا ۔یہ قیمتی پتھر نیلم سری لنکا کے شہر رتنا پور میں گھر کے آنگن میں ایک کنوے کی کھدائی کے دوران مزدورں کو  ملا تھا ۔یاد رہے اس شہر کو جواہرات کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔عالمی منڈی میں اس کی قیمت 1 سو ملین ڈالر لگائی گئی ہے۔

 

کورونا ویکسین نےمعذور شخص کی زندگی ہی بدل دی