ایم ایس دھونی کے تحفے پرحارث روف کا رد عمل

ایم ایس دھونی کے تحفے پرحارث روف کا رد عمل

لاہور(نیا ٹائم)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف  کاسابق بھارتی  کپتان ایم ایس دھونی  سے شرٹ ملنے کے حوالے سے رد عمل سامنے آگیا ۔ فاسٹ بولر کی جانب سے شرٹ کو بہترین تحفہ قراردیاگیا۔

 

پاکستان سپرلیگ سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث روف جب بگ بیش لیگ کیلئےآسٹریلیا میں موجود تھے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرانڈیا کے سابق کپتان مہندرا سنگھ  دھونی کی  سات نمبر کی شرٹ کی تصویریں لگا کر اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اعزاز قرار دیا تھا۔پاکستانی فاسٹ بولرکا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ  کہ ایم ایس دھونی ان کے فیورٹ پلئیر ہیں اور وہ ہمیشہ سے ہی ان کے نقشِ قدم پر چلتے آئے ہیں۔

  

فاسٹ بولرحارث روف کا کہنا تھا  کہ دوسرے ممالک کے کرکٹرز بھی ان کے  پسندیدہ ہیں جبکہ  ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ سینئیر پلئیرز سے زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔حارث روف نے بتایا کہ سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی کیجانب سے ملنے والی شرٹ کو بہت شہرت اور پذیرائی ملی۔انڈین کرکٹ ٹیم سے رابطے رہے ہیں اور  یہ رابطے اس ٹائم قائم ہو ئے جب پہلی دفعہ آسٹریلوی  شہر سڈنی میں بھارتی ٹیم سے ملاقات ہو ئی۔

 

پاکستانی قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا  تھاکہ بعد میں  ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی انڈین ٹیم اور مہندرا سنگھ دھونی سے گفتگو ہوئی تھی جبکہ  ایم ایس  دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑی  ہیں اس لیے میں نے ان سے شرٹ کا مطالبہ کیا تھا۔حارث روف نے بتایا کہ دھونی نےمجھ سے  کہا  تھاکہ آپ جہاں بھی ہوں گے آپ کو شرٹ پہنچاؤں گا اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس دھونی کی فرنچائز کے منیجرنے مجھے آسٹریلیا میں شرٹ دی۔ یہ شرٹ  حاصل کرنے کے بعد مجھے بہت اچھا لگا جبکہ یہ شرٹ میرے لیے یہ ایک بہت اچھا تحفہ بھی  ہے۔ 

 

 

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار