این سی او سی کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ

این سی او سی کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ

 اسلام آباد(نیا ٹائم) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کی جانب سے  ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد نئی پابندیاں نافذ کر دیں گئیں۔

 

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں ملک میں کوروناوبا  کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی شرح اوردس فی صد سے زیادہ والے اضلاع اور شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی  جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں  تین سوافراد کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی  کیا گیا کہ دس فی صد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں  صرف تین سوویکسی نیٹڈ افراد ہی شرکت کر پائیں گے جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں  پانچ سوویکسی نیٹڈ افراد کوہی  شرکت کی اجازت ہو گی۔

 

این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح دس فی صد سے زیادہ  والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور بارہ سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن سکول بھیجنے کا فیصلہ  کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اعلامیے کے مطابق دس فی صد اور اس سے زیادہ  شرح والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز کا نفاذ ہو گا۔ کورونا ایس او پیز پر پابندیاں بیس سے  اکتیس جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا فیصلہ اجلاس میں وفاق کی تمام  اکائیوں کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظروفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اپنے شہریوں پر پابندیوں کا نفاذ جاری  ہے  اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ جلد از جلد کورونا ویکیسنیشن کا عمل مکمل کروائیں  جبکہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بھی تمام ممالک کے لئے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون ہلاکتوں کا باعث بن رہا ہے اس لئے تمام ممالک اپنے شہریوں کی محفوظ زندگی کے لئے موثر اقدامات کریں۔

 

 

پاکستانی اور چینی ماہرین نے مل کر کورونا وائرس کا حل نکال لیا